عظمیٰ بخاری

کورونا کے پانچ ماہ کے دوران عمران نیازی کا ایک بھی شیرو نظر نہیں آیا،کس چیز کا جشن منا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کورونا کے پانچ ماہ کے دوران عمران نیازی کا ایک بھی شیرو نظر نہیں آیا،کس چیز کا جشن منا رہے ہیں؟

حکومت کو ٹائیگر فورس ڈے مناتے شرم آنی چاہیے۔عمران نیازی کے شیرو کورونا اور لاک ڈاﺅن کی آڑ میں سبزی فروش اور میڈیکل سٹورز سے رشوت لیتے نظر آئے۔ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کے رشوت لینے کے تین واقعات صرف لاہور میں سامنے آئے۔بزدار صاحب کے پی کے کا بلین ٹری منصوبہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بلین ٹری میں کے پی حکومت کی کرپشن بے نقاب کی ہے۔

پرویز خٹک بلین ٹری منصوبے میں لمبی دیہاڑی لگاکر منظر عام سے غائب ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاگزشتہ سال سرسبز پنجاب مہم کے دوران لگائے پودے گل سڑ گئے ہیں۔نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پہلے پودے گرم سرد موسم کی نظر ہو گئے۔

عثمان بزدار اب سرسبز پنجاب منصوبے کے نام پر مال بنانے کی پالیسی پر عمل پیراءہیں۔شہبازشریف نے ساﺅتھ پنجاب فاریسٹ کے نام سے جنوبی پنجاب میں میگاپروجیکٹ شروع کیا۔ساﺅتھ پنجاب فاریسٹ منصوبے کاپچاس فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا تھا۔بزدار صاحب آپ نے شہبازشریف سے حسد اور بغض کے باعث ساﺅتھ پنجاب فاریسٹ منصوبہ بند کردیا۔