جنگلات

کیلیفورنیا، جنگلات کی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

کیلی فورنیا سٹی (ڈیلی مسلم ورلڈ)کیلیفورنیا کے جنگلات میں 2 روز سے لگی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ سین برناڈینو کے نزدیک لگی آگ نے شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا دیا، آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا گیا۔آگ سے 2 افراد شدید زخمی اور 10 کو معمولی زخم آئے، تیز ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔کیلیفورنیا میں 15اگست سے اب تک جنگلات میں 900 مقامات پر لگنے والی آگ سے 15لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے جبکہ 3 ہزار 300 مکانات کو نقصان پہنچا۔ آگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔