نیتن یاہو

ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی مسلم ورلڈ) مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین

نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کی

مخالفت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مقبولیت میں30 فیصد تک کمی آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو

نے کورونا کے تدارک کے لیے پالیسی بناتے ہوئے شہریوں کے کاروبار اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا۔

رواں برس اسرائیلی معیشت میں 6 فیصد کمی کا خدشہ ہے