یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب "ٹاکرا تھرڈ ایڈیشن

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب “ٹاکرا تھرڈ ایڈیشن” کا انعقا د 25 فروری سے 29 فروری تک ہو گا

لاہور (مسلم ورلڈ) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب “ٹاکرا تھرڈ ایڈیشن” کا انعقا د 25 فروری سے 29 فروری تک ہو گا. اِس میگا ایونٹ میں ملک بھر کے 162 انسٹیٹیوٹ سے 2000 طالب علم اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ 19 کیٹگریز کے 42 مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں 1.8 ملین کے کیش انعامات تقسیم کیئے جائیں گے ۔

گذشتہ دو برس سے یو سی پی کی 15 سو سائٹیز اِس ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کر رہی ہیں اور طالب علموں کو ایک اہسا پلہٹ فارم فراہم کر رہی ہی جہاں وہ اپنا جوہر دکھا کر داد کے ساتھ ساتھ انعام کے حقدار بھی قرار پاتے ہیں ۔

اس سا ل کیٹگریز میں پرفارمنگ آرٹ ، یوتھ لیڈر شپ پارلیمنٹ ، سیڈ پروگرامنگ ، کوکنگ ، لٹریچر ، انٹرپرینوریل گالا اور دیگر شامل ہیں۔ علاوہ اذیں5 دِنوں میں ہر رات سوشل نائٹ کا اہتما م کیا جائے گا ۔

25 فروری کو گرینڈ اوپننگ تقریب کا انعقاد ہو گا ،

26 فروری قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں استاد شہزاد خان سنتو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

تیسری رات میں نامور ڈی جے شیرازی اور اویس اپنے فن سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔

28 فروری کو ملک کے نامور گلوکار عارف لوہار ، ساحر علی بگا اور عینی خالد کی دلکش گائیکی سے شرکا لطف اندوز ہوں گے

28 فروری کی اختتامی تقریب میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور سال 2020 کے چیمپئن کو تاج پہنایا جائے گا ۔

ہر سال کی طرح اِس مرتبہ بھی مختلف کلچرز کے درمیان باہمی رابطے کو فروغ دیا جائے گا اور ملک کے محتلف علاقوں کے رہنے والے طالب علموں کو موثرنیٹ ورکنگ کے ذریعے رابطے کا موقع ملے گا ۔