سابق وزیراعظم

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا، عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویزاشرف سمیت8 افسروں کو بری کیا۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماراجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگومیں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گیپکوغیرقانونی بھرتیوں کے کیس کافیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا۔

واضح رہے نیب نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کاریفرنس 2016میں دائرکیا تھا، ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد تھے۔احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بریت کی درخواست منظورہونے پرخوش ہوں، اللہ کی مہربانی سے ہمیں انصاف مل گیا۔راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ایک ایسے مقدمے میں بری ہوا جس کا کوئی سر پیر نہیں ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اپنے کیسز پر عدالتوں میں لڑتے ہیں،عدالتوں سے نہیں لڑتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں