نعمت اللہ خان

سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی (مسلم ورلڈ) سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ طویل عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ناظم اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

اس بات کی تصدیق جماعت اسلامی میڈیا سیل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے۔ نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا، وہ کراچی کے 26 ویں میئر تھے، وہ 2001 سے 2005 تک میئر کراچی رہے۔