وفانی بارشوں کا امکان

جمعرات سے ہفتے تک طوفانی بارشوں کا امکان، تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) محکمہ موسمیات نے (آج) جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوائیں چلیں گی، کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواﺅں کا سلسلہ (آج) جمعرات کی شام ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث جمعرات سے ہفتے کے دوران ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورسرگودھا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس دوران لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

جمعرات سے ہفتے کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ صوبہ سندھ میں موسم خشک رہےگا تاہم سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے.

جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہالپور اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں گرد کے طوفان اور بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ حفاظتی اقدامات کریں۔

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔