لاہور(مسلم ورلڈ) آئی ایس پی آر نے میڈیا اورغیر ملکی میڈیا کو اس مقام کا دورہ کرایا گیا، جہاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ملکی حدود میں آکر پاک فضائیہ کا نشانہ بن کر گرا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارے گرنے کے مقام کا دورہ بدھ کے روز کرایا گیا۔ ہورا گاوں میں ایریا آپریشن کمانڈر نے میڈیا ٹیم کو گزشتہ سال 27 فروری کو ہونے والے واقعہ پر بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بھمبھر سیکٹر میں میڈیا ٹیم کو مزکورہ جگہ کا لے جایا گیا۔ ابھی نندن کو پکڑنے والے سویلین اور فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کرائی گئی۔