ایان علی

ایان علی کی طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی‘ مداحوں کے نام پیغام شیئر کردیا

کراچی (مسلم ورلڈ) کرنسی سمگلنگ کیس میں پھنسی پاکستان کی معروف ماڈل ایان علی کی طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی‘ اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا۔ ایان علی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر اکانٹ پر بھی یہ پیغام جاری کیا۔

ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے، ساتھ ہی ایان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرا گانا ارتھ کوئک جو کہ میں نے 5 سال قبل ریلیز کیا تھا اسے اب تک لوگ سن رہے ہیں۔

ایان نے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی جانب سے بے شمار پیار ملتا ہے۔ ماڈل ایان علی نے اپنے کام کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔ واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ایان علی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔