علی گونے نے انتہا ء پسندوں کا سامنا کرنیوالی طالبہ کو’شیرنی‘ قرار دے دیا.

کراچی(روزنامہ مسلم ورلڈ – آن لائن 09 فروری2022ء) بھارتی اداکار اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ علی گونے نے انتہا پسند ہندؤں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ کو ’شیرنی‘ قرار دے دیا۔
سٹاگرام کی اسٹوری میں علی گونے نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کس طرح ایک نوجوان خاتون طالبہ نے تنہا ڈھیر سارے انتہا پسند ہندؤں کا سامنا کیا۔انتہاء پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے اٴْن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا اور اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے رہی۔علی گونے نے طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری شیرنی ہے۔‘بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’ایک عورت کو یہ جھنڈ میں کتے نہیں ڈرا سکتے۔