امارات میں تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان.

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی سرپرستی میں نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ ’تعلیم کے شعبے میں بنیادی تبدیلوں کا آغاز کرتے ہوئے احمد بالہول الفلاسی کو وزارت کا قلمدان سونپتے ہیں‘۔
’صدر مملکت اور کابینہ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ تعلیم کے شعبے کا از سرنو جائزہ لے کر مناسب تبدیلیوں کی تیاری کریں‘۔
شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ’ اسی طرح سارہ الامیری کو وزیر مملکت برائے تعلیم و ٹیکنالوجی مقرر کیا جاتا ہے اور انہیں بھی شعبے کا از سرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
’اسی طرح سارہ المسلم کو وزیر مملکت برائے ابتدائی تعلیم مقرر کیا گیا ہے نیز ابتدائی تعلیم کے لیے فیڈرل بورڈ کے قیام کا اعلان کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تعلیم کونسل کی تشکیل نو کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس پر شیخ عبد اللہ بن زاید کو سربراہ مقرر کیا جاتا ہے‘۔