فواد چودھری

نواز شریف واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کی جائے، فواد چودھری

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے تو ان کے بھائی کیخلاف درخواست دینی چاہیے، عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی رقم سے مشروط کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نوازشریف کو باہر جانے دیا، پنجاب حکومت کو شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہئے۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی رقم سے مشروط کی تھی، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔