خلیل الرحمان قمر

عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں، خلیل الرحمان قمر

کراچی (مسلم ورلڈ) مصنف، ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر نے کہاکہ وہ عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑے حامی ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ کسی خاتون کو اس کے جسم کا نام لے کر اورشکل کا نام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتا ہے نہ آئین اجازت دیتا ہے.

اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے لیکن کیا کسی مرد کو شٹ اپ کہنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کے پاس کیاحق ہے کہ وہ کسی مردکوگالی دے، شٹ اپ کہنا میرے لیے گالی ہے جس کی میں کسی کو اجازت نہیں دے سکتا،

مجھے یاد ہے کہ جوکچھ ہواایسا ہونا نہیں چاہئے تھا لیکن انہوں نے مجھے گالی دی میں نے اس پر رسپانس دے دیا،میں معافی کیوں مانگوں وہ اپنی شٹ اپ کی معافی مانگ لے میں اگلی شٹ اپ کی معافی مانگ لوںگا۔انہوں نے کہا کہ میں عورتوں کے حقوق کاسب سے بڑاحامی ہوں۔