عمارت گرنے سے

کراچی، عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی (مسلم ورلڈ) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں عمارت کا ایک حصہ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر مرمتی کام جاری تھا جس کے دوران واقعہ پیش آیا۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔