عاطف اسلم

عاطف اسلم نے بیٹے کو اپنا راک سٹار قرار دیدیا

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے احد کی چھٹی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنا راک سٹار قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے احد کے ہمراہ کانسرٹ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں احد اسٹیج کے قریب کھڑے ہیں جبکہ بیک گرانڈ میں عاطف اسلم پرفارم کررہے ہیں۔

عاطف اسلم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ماں کی دعاﺅں نے یہاں تک پہنچایا، اور اس کی دعاﺅں نے یہاں سے گرنے نہیں دیا۔ عاطف اسلم نے بیٹے کو اپنا راک اسٹار قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے بے شمار دعائیہ پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔