ینگ ڈاکٹرز

کورونا وائرس، ینگ ڈاکٹرز کا پمز اسپتال کی او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے پمز اسپتال کی او پی ڈی میں سروسز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز نے اپنی سروسز معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، وزرات صحت اور انتظامیہ کی کورونا وائرس کے پھیلاو کے معاملے میں غیر سنجیدگی پر سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیڑ، کورونا کاوئنٹر پر ینگ ڈاکٹرز کی سروسز جاری رہیں گی۔ بار بار درخواست کے باوجود حکومت او پی ڈی میں طبی عملے کو ماسک اور دستانے تک مہیا نہیں کر سکی۔

وائے ڈی اے رہنماﺅں نے کہا کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز نہ صرف اسپتال عملہ بلکہ مریضوں کے لیے وائرس کے پھیلا کا سبب بن سکتی ہے اس لیے مریضوں کے تحفظ کی خاطر او پی ڈیز کی سروسز معطل رہیں گی تاہم کورونا کاونٹر سمیت ایمرجنسی میں ڈاکٹرز ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی اسپتالوں کا رخ کریں اور حکومت اسپتال کے عملے کو کورونا وائرس سے بچا ﺅکے لیے درکار حفاظتی آلات مہیا کرے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آئسولیشن وارڈ یا کورونا سینٹر کو فیڈرل جنرل اسپتال منتقل کیا جائے تو پھر ہم رضا کارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہمارا مقصد احتجاج نہیں بلکہ حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔