پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 799، پانچ افراد جاں بحق، چھ مریض صحتیاب

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے، جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 799 تک جاپہنچی ہے جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس کے نئے اعداد و شمار جاری کئے ، جس کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 799 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کے 352 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

جبکہ پنجاب میں کورونا کے 225 مریض زیرعلاج ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں 71 ، کے پی 31، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب میں بھی 225 میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق وائرس سے متاثرہ پانچ لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ چھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔