ایل پی جی ٹینکرحادثہ

شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکرحادثہ، 10 افراد زخمی

لاہور (مسلم ورلڈ) شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے گیس لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی پیٹرول پمپ اور پارکنگ سٹینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خاتون اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایل پی جی ٹینکرحادثہ
ایل پی جی ٹینکرحادثہ

آتشزدگی کے باعث 160 سے زائد گاڑیاں، بسیں، ویگنیں، موٹر سائیکلیں اور رکشے جل گئے۔ آگ لگنے کے بعد دور دور تک آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

ایل پی جی ٹینکرحادثہ
ایل پی جی ٹینکرحادثہ

پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا جبکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں گیس لیکیج کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایل پی جی ٹینکرحادثہ
ایل پی جی ٹینکرحادثہ

ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا لاک ڈاؤن کی وجہ سے رش کم ہونے پر نقصان زیادہ نہیں ہوا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔