عابدہ پروین

اللہ کی ذات بڑی رحیم ہے اور وہی اس مشکل گھڑی کو دورکرنے کی قدرت رکھتی ہے‘ عابدہ پروین

لاہور(مسلم ورلڈ) نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی شکل میں جو آفت آئی ہے اس کےلئے ہمیں اپنے گھروں میں بیٹھ کر توبہ استغفار کرنا ہوگی ،

کسی نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس طرح کی آفت آئے گی جس کے سامنے بڑے بڑے طاقتور ممالک کی ٹیکنالوجی اور وسائل سب حقیر ہو جائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کہا کہ ہمیں بطور امت مسلمہ ہمیں اپنے اعمال کا بغور جائزہ لینا ہوگا اور رب کے حضور معافی مانگنا ہو گی ۔

ہمیں خدا کے حضور معافی طلب کر کے آئندہ اپنی صلاح کرنا ہو گی اور دین کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی رحیم ہے اور وہی ذات اس مشکل گھڑی کو دور کرنے کی قدرت رکھتی ہے ۔