گاوں سیل

سرائےعالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق، پورا گاوں سیل

سرائے عالمگیر(مسلم ورلڈ) سرائے عالمگیر میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے گاوں کو سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اسپین سے آئے شہری میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا.

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاوں سمبلی میں ایک ہی خاندان کےچھ افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے پر گاوں کو سیل کردیاگیا،

پولیس اور پاک آرمی نے گاوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ نواحی گاوں میں پندرہ روز قبل اسپین سے واپس آنےوالے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص گاوں بھرمیں میل ملاپ کرتارہا، متاثرہ شخص کے خاندان کے مزید پانچ افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خاندان کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گاوں کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر نے گاوں سیل کرنے اور کوروناکے6 مریضوں کی تصدیق کردی ہے اور کہا پورے خاندان کوگجرات قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔