لاہورایئرپورٹ

لاہورایئرپورٹ کو خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت

لاہور(مسلم ورلڈ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو لاہورایئرپورٹ سے خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق نو اپریل تک لاہور سے کینیڈا اور برطانیہ کےلئے چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی.

جبکہ سات اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پروازکو ری شیڈول کردیاگیا ہےاب پرواز کراچی کے بجائے لاہور سے ٹورنٹو کے لئے اڑان بھرے گی۔اس کے علاوہ سول ایوی ایشن نے آج لندن روانہ ہونے والی پروازی کے 9787 کو بھی ری شیڈول کردیا ہے،

پرواز کراچی کے بجائے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی اور آٹھ اپریل کو لاہور سے لندن کے لئے پر واز پی کے 757 روانہ ہوگی،

اسی طرح پی کے 757 لندن سے واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی۔سی اے اے کے مطابق آٹھ اپریل کو لاہور سے مانچسٹر کے لئے پی کے 709 آپریٹ ہوگی جبکہ نو اپریل کو لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 785 آپریٹ ہوگا.