کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4414 ہوگئی، 63 افراد جاں بحق

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4414 ہو گئی، مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک جا پہنچی. 31 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 572 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 248 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4322 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2171،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر28، اسلام آباد میں 102 اور گلگت بلتستان میں 213 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح وطن عزیز میں اس مہلک وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے تاہم 572 افراد اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔