مسئلہ کشمیر کے پرامن حل

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی جدوجہد میں بیرون ملک پاکستانیوں اورکشمیریوں کا کردار

جدہ (ملک عاصم اعوان) مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد میں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کردار کے موضوع پر ویبی نارکل سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد میں بیرون ملک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کردار کے موضوع پر ایک ویبی نار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

غیر قانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان تھے۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد اور خالد محمود کے ساتھ ساتھ ممتاز کشمیری رہنماوں،  بیرسٹر عبدالمجید ترمبو (بلجیم) پروفیسر نذیر شال (برطانیہ) ڈاکٹر غلام نبی فائی (امریکہ) ڈاکٹر غلام نبی  میر (امریکہ) اور مسعود احمد پوری (سعودی عرب) نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا.

اپنے کلیدی خطاب میں سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک اچھے نکاتی پروگرام پیش کیا اس ضمن میں انھوں نے بیرون ملک کشمیریوں کے اثر و رسوخ کے  استعمال اور مختلف کشمیری تنظیموں کے اتحاد پر زور دیا.

صدر آزاد کشمیر نے مسئلہ کشمیر کو ایک بین الاقوامی مسئلے کے طور پر پیش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ بھارت کے پھیلائے اس تاثر کی نفی ہو سکے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین ایک دوطرفہ مسئلہ ہے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک کشمیریوں کو اپنے اپنے ملک میں بااثر طبقات سے رابطے میں رہنا چاہئے تاکہ مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں کا موثر ابلاغ ہو سکے.

سردار مسعود خان  کے مطابق قوموں کی برادری میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی آواز تبھی غور سے سنی جائے گی جب وہ سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہوں گے.

لہذااہل وطن کو  معاشی ترقی اور ملکی استحکام پر خاص توجہ دینا ہوگی دیگر مقررین نے اپنی تقاریر میں بیرون ملک کشمیریوں کو  مزید متحرک بنانے بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنےاور مختلف کشمیری تنظیموں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے  پر زور دیا.

انھوں نے تجویز کیا کہ  ہر ملک کے مقامی سیاستدانوں صحافیوں اعلی حکام اور دیگر بااثر اشخاص کے ساتھ  مسلسل  رابطہ وقت کی ضرورت ہے اس سے قبل اپنے ابتدائی کلمات میں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اوآئی سی دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز اٹھانے میں پاکستان کی مدد  کر سکتی ہے.

انھوں نے  مزید کہا  کہ بیرون ملک کشمیری بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر  کو اجاگر کرنے، اور اس مسئلے کے قانونی اور تاریخی پہلووں پر ایک  مشترکہ موقف  اپنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.

انھوں نے   زور دیا کہ بااثر کشمیریوں کو اپنی سرگرمیوں اور اپنے بیانیے کو ہم آہنگ کرنا ہوگا سفیر پاکستان نےحق خود ارادیت اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تناظر میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کےارتقا اور  ہر دو مسائل کے  درمیان موجود  گہری مماثلت پر بھی روشنی ڈالی۔