چوہدری برجیس طاہر

5 اگست 2019مقبوضہ کشمیر کی پْر ملال و اندوہناک تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے’برجیس طاہر

شیخوپورہ(ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا کہ 5 اگست 2019مقبوضہ کشمیر کی پْر ملال و اندوہناک تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے۔

جس پر آج ملک بھر میں یوم استحصال منایاجارہا ہے اسکی وجہ محض یہی نہیں ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو ہندتوا پرست فسطائی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتیآئین سیآرٹیکلز 370 اور 35 (A) کوخارج کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اورمقبوضہ ریاست کو غیر قانونی طور پر بھارت میں ضم کر لیا تھابلکہ اِس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اِس دن کشمیر کی مذہبی، تاریخی، ریاستی،آئینی،آبا دیاتی، سیاسی، ثقافتی،تمدّنی اور تہذیبی حیثیت کو ختم کرنے کے ہندتوا منصوبے پر صحیح معنوں میں عمل درامد کی ابتدا ہوئی تھی۔ اِس منصوبے کی کئی جہتیں ہیں۔

آرٹیکلز 370 اور 35 (A) کاآئین سے اخراج مقبوضہ کشمیر کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی اِس تدبیرِ نامبارک کانکتہ آغاز ہے۔ لاک ڈائون کے ابتدائی ایاّم میں ہی 4000 سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پرحراست میں لیا گیا اور حسبِ معمول اْن پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔برجیس طاہر نے کہا کہ5 اگست 2019 کے بعد بھارتی استبداد نے ایک منطّم پالیسی کا رْوپ دھارا تاہم باشندگانِ کشمیر کو ہمیشہ سے ہی بد ترین ریاستی بربریت و تشدّد کا نشانہ بنایا جا تارہا ہے تاکہ انھیں ایک مستقل اجتماعی خوف میں مبتلا رکھا جا سکے۔یہی وجہ ہے کہ 1989 سے 2020 تک 70 ہزارکشمیری مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔نہتّے عوام پر بہیمانہ تشدّد بھی بھارتی پالیسی کا ایک ا ہم رکن رہا ہے۔پچھلے کئی عشروں میں بھارتی عسکری و نیم عسکری اداروں بشمول پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں متعدد ٹارچر کیمپ قائم کئے ۔

اِن بدنام زمانہ کیمپوں میں پاپا اوّل ، پاپا دوم،ہری نواس، کارگو، ریڈ 16، کواسا ہاؤس، بادامی باغ کینٹونمنٹ اور شریفآباد کیمپ قابل ذکر ہیں۔ برجیس طاہر نے کہا کہ اِن اذیت خانوں میں لاکھوں مجاہدینِآزادی? کشمیر کووحشیانہ تشدّدکا نشانہ بنایا گیا۔مئی 2019 میں مقبوضہ کشمیر میں فعال دو سماجی تنظیموںنے کشمیریوں پر تشدّد کے حوالے سے ایک لرزہ خیز رپورٹ جاری کی جس نے مہذب دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ۔

اِس رپورٹ کے مطابق بھارتی عسکری ادارے اور پولیس کشمیریوں پر تشدّد کے نہایت دہشتناک طریقے استعمال کرتے ہیں جن میں مکمل برہنہ کرنا، ڈنڈوں،آہنی راڈوں یا چمڑے کی بیلٹوں سے مارنا، ٹانگوں پرآہنی یا چوبی رولر پھیرنا،پانی میں سر ڈالے رکھنا جس میں مرچیں ملائی گئی ہوں،زخموں پر نمک چھڑکنا،بجلی کے جھٹکے دینا،چھت سے اْلٹا لٹکانا،دہکتی سلاخوں سے جسم داغنا،جسم پرابلتا ہوا گرم پانی ڈالنا،جلتی سگریٹ سے جسم داغنا، قیدِتنہائی میں رکھنا،سونے نہ دینا اور جنسی اذیتیں دینا شامل ہیں۔کشمیر کیآبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا بھی اِسی کشمیر مٹاو? منصوبے کا ایک اہم جزو ہے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق کشمیر بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے جہاں 68.3 فیصد مسلمان جبکہ 28.43 فیصد ہندو بستے ہیں۔

اِس سال مئی میں بھارتی حکومت نے ڈومیسائل قوانین میں بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کی جنکی رْو سے غیر کشمیری بھی اب نہ صرف کشمیر کے مستقل باشندے بن سکتے ہیں بلکہ وہاں زمین بھی خرید سکتے ہیں اور روزگار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اِن قوانین کے تحت اب تک تقریبا پچیس ہزارمرد وزن کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا گیاہے۔ اِسی حوالے سے ایک اور اہم قدم 1971 میں جاری ہونیوالے ایک سرکلرآرڈر کی منسوخی ہے جس کے مطابق بھارتی سکیورٹی اداروں کو کشمیر میں زمین حاصل کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کی طرف سے نوا?بجکیشن سرٹیفکیٹ کی حاجت ہوا کرتی تھی ۔

اب چونکہ کشمیر ایک وفاقی علاقے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اِس لئے نئے احکامات کے بموجب اِس مقصد کیلئے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوا کریگی۔ برجیس طاہر نے کہا کہ اِس ا قدام کی بنیادی وجہ بھارتی فوج کومختلف اہم مقامات پرچھاؤنیاں اور فوجی اڈّے بنانے کی اجازت دینا ہے تاکہ کشمیری عوام کے گرد بھارتی استعمار کاگھیرا مذید تنگ کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کشمیر میں 1205 ایکڑ سرکاری اراضی پر مختلف انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائیں ۔ اِس مقصد کیلئے 35 مقامات کا تعیّن کیا گیا ہے ۔

اِن انڈسٹریل اسٹیٹس میں بھارتی حکومت کے وفاداروں کو روزگار دیا جائے گا تاکہ و ہآزادی کے خواہاں کشمیری مسلمانوں کے مقابلے میں معاشی طور پر مضبوط ہو سکیں اور تحریکِآزادی کشمیر کو امتیازی سلوک ومعاشی استحصال کے ذریعے کمزور کیا جا سکے ۔ بھارت کشمیریوں اور کشمیر کی کشمیریت مٹانے کی جتنی بھی کوشش کر لے مقبوضہ کشمیر میں آفتابِ آزادی ضرور طلوع ہو گا۔