عثمان بزدار

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کررہے گا،عثمان بزدار

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بن کررہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے

اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنقیدکی پرواہ کیےبغیرعوامی خدمت کاسفرجاری رکھیں، عوام کوریلیف کیلئے اقدامات میں کوئی

رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،

کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بن کررہےگا، واویلا مچانے والوں

کا کوئی مستقبل نہیں، 22 کروڑعوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔