اداکارہ منال خان

اچھے ڈراموں کی پیشکش نہ ہونے سے خود کو باصلاحیت ثابت نہیں کر پارہی، منال خان

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ اچھے ڈراموں کی پیشکش

نہ ہونے کی وجہ سے میں خود کو باصلاحیت ثابت نہیں کر پارہی۔ایک انٹرویو میں منال خان نے کہا کہ ہمارے پاس

اچھے سکرپٹ ہی نہیں ہوتے تو کیا یہ میری غلطی ہے؟۔انٹرویو میں منال خان نے شکوہ کیا کہ میں ہر ہدایت کار کے

ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ یہ باتیں کریں کہ منال صرف ایک ہی چینل کے ڈراموں میں کام کرتی ہے،

اگر مجھے دوسرے ٹی وی چینلز کی جانب سے اچھے سکرپٹ کی پیشکش کی جائے گی تو پھر میں کام کیوں نہیں کروں گی؟۔

اداکارہ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مجھے اچھے سکرپٹ کی پیشکش ہی نہیں کی جاتی اور اگر مجھے اچھے

پروجیکٹ آفرز ہی نہ کیے جائیں تو میں کیسے ثابت کروں کہ میں بھی اچھا کام کر سکتی ہوں؟۔ہر ڈرامے میں یکساں کردار

ادا کرنے کے سوال پر منال خان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے سکرپٹ ہی نہیں ہوتے تو کیا یہ میری غلطی ہے؟

میرے بس میں نہیں ہے کہ میں اپنی پسند سے خود ڈرامہ لکھوں یا ڈرامے کو نام دوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان آج کل ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔