سٹیٹ بینک

بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 7.28 فیصد کمی

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 7.28 فیصد کمی

ریکارڈ کی گئی ہے ۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران بنگلہ دیش کو

694.12 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جومالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 7.28 فیصد کم ہے،

مالی سال 2018-19ء میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 744.32 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے آخری مہینہ میں بنگلہ دیش کو61.23 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی۔

گزشتہ سال جون میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کا حجم 53.94 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 7.25 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مالی سال 2019-20ء کے دوران بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 48.66 ملین ڈالررہا، مالی سال 2018-19ء

میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 52.19 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ جون 2020ء میں بنگلہ دیش سے

5.04 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ سال جون میں بنگلہ دیش سے

درآمدات کا حجم 1.625 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔