اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن میں مال روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ـ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہواـ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کو وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےـ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے،شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔