اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں.
جنہوں نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا۔ انہوں نے اپنے مشہور کرداروں کی تصاویر شیئر کیں .
جن میں شاہ تاج،ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے کردار اپنے
اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔ انہوں ں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں .
جنہوں نے انہیں اتنی عزت سے نوازا۔ عتیقہ اوڈھو ان دنوں ڈرامہ سیر یل ’’پیار کے صدقے‘‘
میں منصورہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔