اسد عمر

احتیاط کی ضرورت ہے، مائیکروسمارٹ لاک ڈاون کریں گے،اسد عمر

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے بعد مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون کریں گے ، احتیاط کی ضرورت ہے،

بل گیٹس اور وولکن بوزکر نے بھی پاکستان کی تعریف کی، ملک میں کورونا وائرس بالکل ختم نہیں ہوا، کیسز میں کمی پر کسی فتح کا اعلان نہیں کر رہے، جامع منصوبہ بندی کے مثبت نتائج سامنے آئے، وبا میں کمی کے ساتھ پابندیاں بھی کم کرتے گئے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی طرف سے سن رہا ہوں کورونا ختم ہوگیا، کورونا وائرس بالکل بھی ختم نہیں ہوا، ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے،

امپیریل کالج کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں10اگست کو زیادہ اموات ہوں گی اور 78ہزار اموات ہوں گی، جو امپیریل نے کہا کہ اس کے مقابلے میں کل 15اموات ہوئیں، ہمارے لیے یہ پندرہ اموات بھی زیادہ اور افسوسناک ہیں، ہم کوئی فتح ڈکلیئر نہیں کررہے کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، اس سے ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ نہیں بیٹھ سکتے۔پاکستان کل کیسز 2لاکھ 85ہزار تعداد ہے، ٹریک ٹریس سے مجموعی طور 48فیصد ٹیسٹ کیے گئے اور 38فیصد کیسز اسی نظام کا نتیجہ ہے، ایک بیمار آدمی کے ذریعے ہم 10لوگوں تک پہنچیں ہیں۔ وفاق، صوبوں اور ملٹری حمایت سے سب نے وباء کیخلاف مل کر کام کیا۔ ہم جون میں سمارٹ لاک ڈاون کیا۔

اسی طرح ہم نے جون میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کیا بھارت نے چھ ہفتے میں پورا ملک بند کردیا تھا، 2350اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کیے، ایک وقت ایسا تھا کہ جب ہرعلاقے میں800تک اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کیے جاتے تھے، اب بھی 20اضلاع میں لاک ڈاو¿ن کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے بعد مائیکرواسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی طرف جا رہے ہیں، ملٹی اسٹوری بلڈنگ یا کسی محلے میں لاک ڈاون کی طرف جا رہے ہیںاب ہم لوگوں کی گھر میں قرنطینہ کی پالیسی بنا رہے ہیں۔انہو ںنے مزید کہا کہ بل گیٹس بھی کہتے ہیں کہ پاکستان نے زبردست کام کیا، ہمیں یورپ سے موازنہ کررہے ہیں، جنرل اسمبلی کے صدر بھی کہہ رہے ہیں کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے اگر عوام تعاون نہ کرتی تو حکومت کچھ بھی نہیں کرسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے کیسز کا موازنہ کریں توپاکستان میں اس وقت 3سے کم ہے۔ایران میں 9.4، بھارت میں 9.5، بنگلا دیش میں23فیصدشرح ہے، جو پاکستان سے بہت زیاد ہے۔اموات کو دیکھیں توپاکستان کے مقابلے میں ایران میں آبادی کے تناسب سے 20گناہ سے زیادہ اور بھارت میں 10گنا زیادہ اموات ہوئیں ہیں