مسرت جمشید چیمہ

مریم نوا ز نے کرپشن کے بعد قومی ادارے پر حملہ کرا کے والد کی میراث کو آگے بڑھایا ‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے بعد قومی ادارے پر حملہ کرا کے اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا ہے ،

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میڈیا میں پتھرائو کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سچ بولنے والے دیرینہ کارکنوں کے کردار کو مشکوک قرار دے کر الٹا ان کی انکوائری کرنے کی باتیں کر رہی ہے ،میڈیا کی فوٹیجز نے آپ کی منصوبہ بندی اور منفی سوچ کا پردہ چاک کر دیا ہے اور ٹوئٹر پر ” بلٹ پروف ” گاڑی کی ویڈیو اپ لوڈ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے

اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سیاست اور اقتدار میں کرپشن کو متعارف کرایا جس کو ان کی ہونہار اولاد بھی آگے بڑھا رہی ہے ، دو دہائیوں بعد مریم نواز کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے قومی ادارے پر حملہ کر کے اداروں پر حملہ آور ہونے کی میراث کو بھی آگے بڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انتشار پر مبنی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے رکن اسمبلی مریم نواز کے کہنے پر روپوش ہو گئے ہیں اگر انہوںنے کوئی غلط کام نہیںکیا تو انہیں روپوش کیوں کرایا گیا ہے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے واقعہ میں قانون اپنا راستہ بنائے گا اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔