آن لائن ہراساں

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی صحافی خواتین و اینکرز کو آن لائن ہراساں کئے جانے کا نوٹس لے لیا ۔

بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے معاملے کا بطور سربراہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوٹس لیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے والی خواتین صحافی و اینکرز کو بریفنگ کے لئے طلب کرلیا،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواتین صحافی و اینکرز کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ کے لئے طلب کیا،پاکستان کی 16 خاتون صحافی و اینکرز نے آن لائن ہراسانی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کیا تھا۔ خواتین صحافیوں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ آن لائن ہراسانی ایسے اکاؤنٹس سے کی جارہی ہے جو حکومتی جماعت کے افراد سے متعلقہ ہیں۔