توہین رسالت

بھارت توہین رسالت واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات محروح کئے ،مسلمانو ں کو ہی گرفتار کیا گیا ، انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں ،پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت توہین رسالت واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات محروح کئے ،مسلمانو ں کو ہی گرفتار کیا گیا ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں ،بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں ،مسجد کوشہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں ،ہم ہر انٹرنیشنل فورم پر اسلاموفوبیا کے مسئلے کو اٹھارہے ہیں۔

جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت (بنگلور) میں ہونیوالے دل خراش واقعہ کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ توہین رسالت کے اس واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیاہے،اس ویڈیو کو پوری امت مسلمہ کودیکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا میں آج مسلمان اقلیت محفوظ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسجد کوشہید کرکے مندر بنانا قطعی طور پر درست نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جذبات بھی مسلمانوں کے مجروح کرتے ہیں اور شہادتیں بھی مسلمانوں کی ہوتی ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مسلمانوں کو ہی گرفتار کیا گیاہیومین رائٹس واچ، ایمنیسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ سیکیولراسٹیٹ کو تو بھارت کی اس حکومت نیدفن کردیا ہے،آج بھارت میں ایک ہندو اسٹیٹ جنم لے رہی ہے،یہ اندرونی مسئلہ نہیں ہے یہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو حق حاصل ہے کہ اس معاملے کو اٹھائے۔ انہونے کہاکہ ہم نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور پاکستان کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا ،ہم ہر انٹرنیشنل فورم پر اسلاموفوبیا کے مسئلے کو اٹھارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں کی گئی تقریر میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تذکرہ موجود ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرکے سامنے میں نے یہ ایشواٹھایا۔