اعجاز شاہ

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کسی کو ملکی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ

شیخوپورہ(ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کسی کو

ملکی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دفاع پاکستان کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے ہیں بھارتی حکومت اور

فوج پاکستان کی حربی صلاحیت و فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت سے آگاہ ہے جبکہ قوم کا جذبہ قربانی بھی مثل ہے ایسے

ملک کو کوئی کسی محاذ پر شکست نہیں دے سکتا جس کی سپاہ سینہ سپر اور پوری قوم وطن کی خاطرکسی طرح کی قربانی سے

دریغ نہ کرنے کا جذبہ رکھتی ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 118کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے

پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی ننکانہ کے ضلعی صدر پیر سرور شاہ،ضلعی انتظامیہ سمیت ترقیاتی

محکموں کے افسران بھی موجودتھے بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و تحفظ کیلئے اندرونی و بیرونی سازشوں

کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کراچی سے پشاور تک پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے پاکستان

کی آزادی کیلئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آج ہم پاکستان کا 73واں یوم آزادی ان حالات میں منا رہے ہیں

کہ وطن عزیز کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں کی جارہی ہیں جن کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں

حکومت ملکی سلامتی و ترقی یقینی بنانے کی سر توڑ جدوجہد کررہی ہے کیونکہ آزادی کی نعمت کا ملنا قائد اعظم محمد علی جناح

اور انکے رفقا ء کی جدوجہدکا ثمر اور اس کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کونقصان پہنچانے والے

ہمیشہ ناکام ہوئے ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عظیم،جذبوں والا پاکستان ان شاء اللہ قائم و دائم رہے گا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کی آزادی،بقا،تحفظ شہداء نے

یقینی بنایاپاکستان کی سالمیت،تحفظ،دفاع کے لئے آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ اندرونی و بیرونی سطح پر ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کریں

گے،انہوں نے کہا کہ میرے وطن کے محافظوں،فوجیوں،سپاہیوں،عوام نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور وطن عزیز کے ذرے ذرے

کا تحفظ کیاسارا پاکستان، بلوچستان سے کے لاہور تک،کراچی سے پشاور تک آج ہر جوان میدان میں موجود ہے اور وطن کے

دفاع کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔