شبنم مجید

میرے بچے ہی میرا مستقبل ہیں، ان کے روشن مستقبل کےلئے جستجو کر رہی ہوں‘ شبنم مجید

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میرے بچے ہی میرا مستقبل ہیں، ہم نے اپنے لئے جو کچھ کرنا تھا

کر لیا اب آنے والا وقت ہمارے بچوں کا ہے اور میں اس جستجو میں ہوں کہ میرے بچوں کا مستقبل روشن ہو۔ انہوں نے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے مومل علی میں ایک بڑے گائیک کی جھلک نظر آتی ہے اور اس نے

اس میرے ساتھ پرفارم کر کے اس کو ثابت بھی کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا گائیکی کی دنیا میں آنا چاہے گا تو میں

ہر قدم پر اس کا ساتھ دوں گی ۔جہاں تک بیٹیوں کا معاملہ ہے تو ان پر بھی کوئی قدغن نہیں لگاﺅں گی لیکن میری خواہش ہے

کہ بچیاں اچھی تعلیم حاصل کرکے اپنے گھر کی ہو جائیں اوریہی والدین کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے ۔