سپیکر قومی اسمبلی

ملک میں زراعت کی بہتری کیلئے زرعی کمیشن بنائی گئی ہے ، سپیکر قومی اسمبلی

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی بہتری کیلئے زرعی کمیشن بنائی گئی ہے ، کمیٹی جدید سائنسی اور تجربات کے مطابق ملکی زرعی پالیسی میں صوبوں کی مشاورت سے بنائی جائیں گی۔

منگل کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے اور کمیٹی کے بنانے سے ملک میں مشترکہ زرعی پالیسی کا نافذ ممکن بنایا جائے گاجبکہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں زرعی شعبے کا بہت اہم کردار ہے ،

باہمی تجربات سے زرعی شعبے کو آگے لیکر چلناہے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ بڑی خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے کہ وفاق اور صوبے ملکر کام کر رہے ہیں جبکہ زرعی کمیٹی کے قیام سے بہت سے مسائل کا حل ممکن ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ باہمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کریں گے اور پنجاب حکومت بھی زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے