اداکارہ ہما علی

شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگی شایددوسروں کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے ‘ ہما علی

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) ناموراداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگی شایددوسروں کی

نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن وہ اس کا برملااظہار نہیں کرتے، دوسروں کی خوشی کے لئے اپنی خوشیاں

قربان کرنا ہی اصل زندگی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ شدید بخار

یا کام کرنے کا دل نہ چاہنے کے باوجود آپ کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنا ہوتی ہے اور اسٹیج پر جانا ہوتا ہے او ریہی

صورتحال فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوتی ہے ۔ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن کیونکہ اس نے لوگوں کو

تفریح کا سامان مہیا کرنا ہے اور اسے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے چہرے پر خوشیاں دکھاناہوتی ہیں ۔ ہما علی نے کہا

کہ عام لوگ شوبز کی چکاچوندکو دیکھ کرشاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی دکھ اور تکلیف نہیں ہوتی لیکن ہماری

زندگی اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے ۔ اکثر لوگ ہم سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں لیکن جب انہیں حقیقت

سے آگاہی حاصل ہوتی ہے تو وہ داد دئیے بغیر رہ نہیں پاتے ۔