سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا فیصل آباد میں رفاعی پلاٹس اور گرین بیلٹس پر تمام پٹرول پمپس و تجاویزات ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)سپریم کورٹ نے فیصل آباد میں رفاعی پلاٹس اور گرین بیلٹس پر تمام پٹرول پمپس و تجاویزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گرین بیلٹس،رفاعی پلاٹس پر تمام غیر قانونی غیر متعلقہ سرگرمیاں ختم کی جائیں،گرین بیلٹس اور رفاعی پلاٹس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کمشنر فیصل آباد سے مکالمہ کیاکہ کمشنر صاحب پورے شہر کے چپہ چپہ لا سروے کریں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ زمین جس مقصد کے لیے مختص ہوئی اس پر صرف وہی کام ہونا چاہیے،کیا شہر میں گرین بیلٹس اور جوئے پارک میں بنے پٹرول پمپ ہٹ گئے۔ کمشنر فیصل آباد نے کہاکہ دونوں جگہوں سے پٹرول پمپ ختم کردئیے ہیں ،گرین بیلٹس کی زمین پر پمپ کیسے بن گیا؟ کمشنر نے کہاکہ یہ زمین تیس سال پہلے لیز کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہاکہ معاملہ کا جائزہ لیکر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لیں۔ کمشنر فیصل آباد نے کہاکہ عدالت کو حکم سے ہمیں طاقت ملی ہے۔کمشنر فیصل آباد نے کہاکہ شہر میں مزید بھی گرین بیلٹس پر ایسی تجاویزات ہیں، سب کیخلاف ایکشن ہوگا۔ ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ جنرل فیصل چوہدری نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں رفاعی،گرین بیلٹس پر ایسی تجاویزات کیخلاف ایکشن لے گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گرین بیلٹس شہر کے پھیپھڑے ہوتیں ہیں۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ شہر کو چلانا انتظامیہ کا کام ہے، شہروں کا چلانا اراکان پارلیمان یا ججز کا کام نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایسی جگہوں پر کمرشل سرگرمیاں انتظامیہ کی ناکامی ہے۔