پروفیسر قبلہ ایاز

پاکستان میں لسانی اور قومیتی حوالے سے تقسیم در تقسیم ہے ،ہمیں بہت ساری قوموں سے سیکھنے کی ضرورت ہے،پروفیسر قبلہ ایاز

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا ہے کہ پاکستان میں لسانی اور قومیتی حوالے سے تقسیم در تقسیم ہے ،ہمیں بہت ساری قوموں سے سیکھنے کی ضرورت ہے،سی پیک کو فالٹ لائن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، دشمن کی سازش کو بھانپنے ضرورت ہے۔اسلام آبادمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ تنظیم کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ممبران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے خطاب میں کہا کہ فرقہ وارانہ اور لسانی مسائل پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے روٹ میں شیعہ سنی اور قومیت کے بہت مسائل ہیں آئندہ نسل کیلئے سی پیک کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اصولی طورپر حرم کا ماہ ہے ،اس میں تو دشمنیاں بھی ختم ہوجانی چاہئے تاہم افسوس کہ اس میں مذہبی تناو بڑھ جاتا ہے علمائے کرام لوگوں کو امن کا سبق دے رہے ہوتے ہیں مگر محرم میں انتظامیہ علما کی منتیں کررہی ہوتی ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سازش پھیلانے والے خوبصورت نعروں سے اگے بڑھتے ہیں ،امن اور خیر کی قوتیں اکٹھی ہوں تو شر کی قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔