راشد منہاس پاک فضائیہ

وطن کے دفاع کیلئے راشد منہاس پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی مسلم ورلڈ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 20اگست راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کا دن ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر
وطن کے دفاع کیلئے راشد منہاس پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انھوں نے 20اگست ہی کے دن مادر وطن پرجان قربان کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 20اگست راشدمنہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد کادن ہے،

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے آج ہی کے دن مادروطن پرجان قربان کی، وطن کے دفاع کیلئے راشد منہاس پاک فضائیہ کی عظیم روایتوں پر پورا اترے۔