معید یوسف

دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے،ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا

ہے کہ دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان

کو بھی بے نقاب کیا جائے جو ملک پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کیلئے پلاننگ اور سہولت فراہم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیاکو پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہئے ،

دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی

کی جنگ میں قربانی دینے والے85ہزار پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ اب وقت آ گیا ہے کہ

ان ملکوں کوبے نقاب کیا جائے جہاں دہشت گردوں کو پاکستان میں کارروائیاں کرنے کیلئے پلاننگ ہوتی ہے.

اور دہشت کردوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔