شاہ محمود قریشی

ملک کی حفاظت کے لیے ہزاروں جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،،وزیر خارجہ

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو 120

ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کا شکار ہونے والے

افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کا شکار افراد،خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ شاہ

محمود قریشی نے کہا کہ عوام گزشتہ 2 دہائیوں میں دہشت گردی کا نشانہ بنے،پاکستان کے 70 ہزار افراد دہشت

گردی کا شکار ہوئے،دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک

کی حفاظت کے لیے ہزاروں جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہید جوانوں اور اہلکاروں کے خاندانوں کو سلام

پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے،
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کے

دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی یاد رکھنا ہوگا،غیر قانونی قبضے کا شکار کشمیری بھارتی کے ریاستی

دہشت گردی کا شکار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے 1990 سے اب تک 1 لاکھ کشمیریوں کو

شہید کیا،بھارتی ریاستی دہشت گردی میں5 اگست 2019 کے بعد شدت آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری

بھارت کے سول،فوجی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے،حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے

کے لیے عالمی برادری کے ساتھ ہے۔