زمبابوے کرکٹ

زمبابوے کرکٹ نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز منسوخ کر دی

ہرارے(ڈیلی مسلم ورلڈ) زمبابوے کرکٹ نے اگست میں افغانستان کے خلاف شیڈول پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی

ہوم سیریز باضابطہ طور پر منسوخ کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کووڈ۔19 کی وبا میں اچانک اضافے کے بعد

کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلا کو روکنے کے لئے حکومت کو مزید سخت

اقدامات اور ضابطوں کی ضرورت ہے۔بورڈ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ سیریز کو سختی

سے کنٹرول ماحول میں کرانے کی چھوٹ دی جائے لیکن زمبابوے کو کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں

اضافے کا سامنا کرنا پڑا جس پر کھیل اور تفریحی کمیشن نے مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک کی ٹیموں کے لئے

ملکی حالات ابھی ٹھیک نہیں ہیں۔ زمبابوے کرکٹ(زیڈ سی)کے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر گیومور مکونی نے

کہا ہے کہ ہم محفوظ کرکٹ کو جلد واپس دیکھنے کے خواہاں تھے لیکن ہم حکومت کی صحت سے متعلق

خدشات کو سمجھتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ مجوزہ ٹور منسوخ کرنا سمجھدار فیصلہ ہے جو کھلاڑیوں،

میچ آفیشلز، رضاکاروں، سروس فراہم کرنے والوں اور شائقین کرکٹ کے اور وسیع تر مفاد میں ہے۔گیومور

مکونی نے کہا کہ ہم آئی سی سی کے ساتھ (ایک مالی منصوبی) پر گامزن ہیں۔ ہم کنٹرول فنڈنگ پر ہیں اور

اس میں بہت بہتری ہوئی ہے۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ کووڈ۔19 کے علاوہ ہمیں اپنی مالی اعانت کے ساتھ

اچھی جگہ پر رہنا چاہئے۔ بھارت نے بھی اگست میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے دورہ کرنا تھا

جو کورونا وائرس وبائی مرض کا شکار ہوگیا ہے۔