مہک نور

بڑی اسکرین ،اسٹیج دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے لیکن اسٹیج سیکھنے کی بہترین جگہ ہے ‘ مہک نور

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی کتاب بینی کا شوق ہے اور شوبز کی

مصروفیات کے باوجود اس میں کمی نہیں آئی ،اہل ادب لوگوں کی محفل میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے اور میں ایسی

محفلوں کی تلاش میں رہتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کتاب کے مطالعے سے

علم کا حصول میسر آنے کے ساتھ ساتھ انسا ن کی شخصیت میں بھی نکھار پیدا ہوتا ہے۔کتاب دوست لوگ ہمیشہ

مثبت انداز میں سوچتے ہیں اور اسی لئے ان کی ہر جگہ پذیرائی ہوتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم اور اسٹیج

دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے لیکن میرے خیال میں اسٹیج سیکھنے کی بہترین جگہ ہے۔