شاہ محمود قریشی

چین کے کامیاب دورے کے بعد شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزرائے خارجہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ، امن، خطےکی ترقی کے اقدامات اور کورونا کے انسداد کے لیے ویکسین کی مشترکہ تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کے دو روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وطن روانگی کے موقع پر حینان ہوائی اڈے پروزارت خارجہ چین کے حکام نے وفد کو الوداع کہا۔