شیخ رشید

شیخ رشید کو ریلوے میں ایک سال میں ہونےوالے حادثات کی انکوائریوںبارے بریفنگ دی گئی

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں گزشتہ ایک سال میں ہونے والے حادثات کی انکوائریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایس کراچی، ملتان اور پشاور نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔اجلاس میںوزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اجلاس میں حالیہ خانیوال حادثہ سے لے کر گزشتہ ایک سال میں حادثات پر ہونے والی انکوائریاں، ذمہ داران کے تعین اور سزا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں فریٹ بزنس بڑھانے، ریلوے کی زمین پر دکانوں کاکمرشل استعمال ، ریلوے ورکشاپ اور فیکٹریوں میں بائیومیٹرک نصب کرنے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔