چوہدری محمد برجیس طاہر

ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر

مانانوالہ(ڈیلی مسلم ورلڈ) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے موجودہ حکومت نے کشمیریوں کے لیئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے سوائے تقریروں کے۔

آور ناایل حکومت بے کشمیر کاز سودا کر لیا ہے تاریخ کھبی معاف نہیں کرے گی ایسے نااہل حکمرانوں کو یہ تبدیلی سرکار نہیں تباہی والی سرکار بن چکی ہے لاکھوں افراد بیروز گار ہو چکے ہیں نااہل حکومت کی کارکردگی صفر ہے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کا نام اب تاریخ میں تباہی سرکار کے نام سے لکھا اور پکارا جائے گا لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریوں کا لولی پاپ دینے والی تباہی سرکار نے لاکھوں افراد بیروز گار کر دیئے ہیں

عوام چینی آٹا جیسی روزمرہ کی بنیادی اشیائ کو ترس رہے ہیں اور مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے آئے روز ملک نئے بحران کا شکار ہو رہا ہے اور مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا حکمرانوں نے ملکی سٹرکچر اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے نااہل حکومت پریس کانفرنسوں اور تقریروں سے عوام کا پیٹ بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ میرے حلقہ کی عوام میرا سرمایہ ہے جن کی بے پناہ محبتوں کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچا ہوں اور ہر ممکن کوشش کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے آپنے حلقے کی عوام کے درمیان موجود رہتا ہوں اور آپنی عوام کی محبتوں کا حق ان کے مسائل حل کرکے ادا کر دیا ہوں میرا ضمیر مطمئن ہے آج تک ایک پائی کی کرپشن نہیں کی سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی اور سرخروں ہو کر نکلوں گا اور صرف اپوزیشن کو احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتقامی سیاست کی بدترین مثال موجودہ حکومت قائم کر رہی ہے اور موجودہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں عوام نجات حاصل کرنے کے لیئے بیتاب ہے اور جلد نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا