زرتاج گل

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو نہیں دی گئیں، زرتاج گل

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں، مسلم لیگ ن جنگ ہار چکی ہے۔

کچھ روز قبل تک مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے رہے کہ ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے لیکن آج جب حکومت نواز شریف کی وطن واپسی کی بات کرتی ہے تو ن لیگی رہنماوں کو مسئلہ ہو جاتا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بھی عدالت نے نواز شریف کا پوچھا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس حکومت کو ابھی تک نہیں دی گئیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم پورٹل پر شکایات ماحولیات سے متعلق بھی ہوتی تھیں اور ہمیں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کہاں کہاں پر درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ہم نے عوام کی دی گئی معلومات پر کام تیز کیا۔ اس وقت وزارت موسمیاتی تبدیلی پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ لوگوں میں صفائی، ماحولیات اور درخت کے فوائد سے متعلق شعور اجاگر ہوا ہے۔ ہم نے ملک میں پہلی بار ریڈ ڈیٹا بک متعارف کی۔

انہوں ںے کہا کہ نیشنل پارک میں تعمیرات کے باعث پرندے اب نظر نہیں آتے، پارک میں تعمیرات کی اجازت ماضی میں کسی نے تو دی تھی لیکن اب نیشنل پارک میں تعمیرات کی اجازت نہیں ہو گی۔