احمد فراز

احمد فراز نے اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ رکھا، اپنی زندگی میں اپنے والد احمد فراز کی تعلیمات سے ہدایت لیتا ہوں ، شبلی فراز

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ احمد فراز نے اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ رکھا، اپنی زندگی میں اپنے والد احمد فراز کی تعلیمات سے ہدایت لیتا ہوں ۔

منگل کو اردو ادب کے عظیم شاعر احمد فراز کی12ویں برسی پر وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ احمد فراز نے اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ رکھا،احمد فراز و پاکستانی عوام سے بے مثال محبت ملی۔

انہونے کہاکہ امن،محبت اور انسانیت احمد فراز کا محور رہا۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ میں اپنی زندگی میں اپنے والد احمد فراز کی تعلیمات سے ہدایت لیتا ہوں۔