سینیٹر فیصل جاوید

نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے تمام آئینی و قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے تمام آئینی و قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوہں نے کاہ کہ عوام و خواص کے لئے معیار اور قوانین یکساں ہونے چاہئیں، نواز شریف طبی بنیادوں پر بیرون ملک گئے، اب ان کی بیماری کی صورتحال بہتر ہے انہیں فوری طور پر وطن واپس آنا چاہیے، شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت دی، وہ توہین عدالت کے مرتکب ہونے والے ہیں، نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے آئین و قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انصاف ہیلتھ کارڈ کے ذریعے نادار طبقات کو علاج کے لئے فی خاندان دس لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا علاج اور املاک بیرون ملک ہیں، یہ صرف عیاشیوں کے لئے پاکستان آتے ہیں، عوام ان کے بارے میں حقائق جانتتے ہیں۔ انوہں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔